بھٹکل:5/ نومبر (ایس اؤنیوز) مجلسِ اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام سیر ت النبی ﷺ کی مناسبت سے ماہ ربیع الاول میں نعتیہ مسابقہ کا اہتمام کئے جانے کا تنظیم کے تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے کنونیرایس ایم سید عبدالعظیم کی طر ف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اعلان کیاگیاہے۔
پریس ریلیز کے مطابق نعتیہ مسابقہ کا ۱۹ربیع الاول ۱۴۳۹ھ بمطابق 8ڈسمبر 2017 بروز جمعہ رات 9بجے بمقام نوائط کالونی میں واقع خوشحال شادی ہال انعقاد ہوگا۔ مسابقہ کو دو(2)گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔
گروپ A: دس (10) سال سے پندرہ (15) سال تک کی عمر والوں کے لئے
گروپ B: سولہ (16) سال سے تیس (30) سال تک کی عمر والوں کے لئے
خواہش مند طلبا اور مساہمین اپنا نام8نومبر سے 26نومبر 2017تک تنظیم آفس میں (دفتری اوقات میں ) درج کراسکتے ہیں۔ مساہمین نا م درج کرنے کے لئے اپنے ساتھ شناختی کار ڈ (آئی ڈی کارڈ) کی نقل اور مسابقہ میں پڑھی جانے والی منتخب نعت ہونا لازمی ہے۔ فی کس 5منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ فائنل مقابلہ سے پہلے 30نومبر کو سلیکشن راؤنڈ ہوگا جہاں ہر گروپ سے دس سے بارہ افراد کو منتخب کرنے کے بعد فائنل میں موقع دیا جائے گا۔ تفصیلی جانکاری کے لئے تنظیم دفتر 08385226411اور کنونیر تعلیمی و ثقافتی کمیٹی ایس ایم سید عبدالعظیم 9448629398پر رابطہ کرسکتے ہیں۔